Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ پولیس نے پہاڑی علاقے میں پھنسے آٹھ غیرملکیوں کو بچا لیا

تمام غیر ملکیوں کو محفوظ اور قابل رسائی علاقے میں منتقل کیا گیا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ پولیس کے ایئر ونگ نے ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی پر ناہموار پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے آٹھ غیر ملکیوں کو بچا لیا۔
امارات الیوم کے مطابق راس الخیمہ پولیس کے ایئر ونگ سیکشن کے قائم مقام سربراہ کرنل عبداللہ علی الحشحی نے بتایا کہ آپریشن روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
اطلاع ملی تھی کہ امارات کے شمال میں ایک ناہموار پہاڑی علاقے میں آٹھ غیر ملکی پھنسے ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔
راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ’ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ اور قابل رسائی علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔‘
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’امارات کے رہائشی، غیرملکی اور وزیٹرز پہاڑی علاقوں کی طرف جاتے ہوئے احتیاط تدابیر اختیار کریں اور ناہموارعلاقوں سے دور رہا جائے۔‘
’خود کو کسی ممکنہ خطرے سے دوچار کیے بغیر اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔‘

شیئر: