Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ڈینٹل ہسپتال، گنیز ورلڈ ریکارڈ

ہسپتال کا رقبہ 37,165.12 مربع میٹر ہے جس میں مختلف شعبے قائم ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی میں واقع ڈینٹل ہسپتال کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا ڈینٹل ہسپتال قرار دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ہسپتال کا رقبہ 37,165.12 مربع میٹر ہے جس میں مختلف طبی، تعلیمی اور تحقیقی شعبے قائم ہیں۔
یونیورسٹی کے نائب صدر برائے پراجیکٹس ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الصقیر نے شیخ الجامعہ کی نیابت کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا، جبکہ اس موقع پر تقریب میں یونیورسٹی اور میڈیکل سٹی کے حکام نے شرکت کی۔
 میڈیکل سٹی کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الہرسی نے کہا کہ ’کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی کا مقصد طبی سہولتوں کی فراہمی میں مسابقت، تعلیمی منصوبوں، میڈیکل ٹریننگ اور سائنسی تحقیق میں معاونت کرنا ہے تاکہ مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ترقی کے سفر میں کردار ادا کیا جائے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ ’میڈیکل سٹی میں فراہم کی جانی والی سروسز، میڈیکل ریسرچ اور پینٹنٹ کے باعث دنیا کے ممتاز طبی مراکز کے ہم پلہ ہے۔‘
علاوہ ازیں میڈیکل سٹی کے سٹریٹیجک منصوبہ بندی کے ڈائریکٹرڈاکٹر صالح بن عبدالرحمان بن صالح نے واضح کیا کہ ’میڈیکل سٹی نے طبی، تعلیمی، تحقیق، ٹیکنیکل اور ادارتی شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔‘
صالح بن عبدالرحمن نے بتایا’ یہ کامیابی میڈیکل سٹی کے تین تعلیمی ہسپتالوں اور آٹھ سینٹر آف ایکسلینز کے ذریعے حاصل کی گئی، جبکہ میڈیکل سٹی کے بہترین انفراسٹریکچر اور سہولتوں کی فراہمی کے مضبوط نیٹ ورک کا بھی اہم کردار ہے۔‘
انہوں نے میڈیکل سٹی کے رواں سال دنیا کے بہترین 250 ہسپتالوں کی فہرست میں 64 ویں اور مملکت میں تیسرے بہترین ہسپتال ہونے پر فخر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ کامیابی ہمارے طبی اور تعلیمی سفر میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔‘

شیئر: