Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کافی ہاؤس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

کافی ہاؤس حائل میں 3221 مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد سے منگل کو گورنر ہاؤس میں ’بن و شای‘ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین  ڈاکٹر عبدالکریم العجیمی اور ’المقھی‘ کے مینجر اشرف العجیمی نے ملاقات کی۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق ’بن و شای‘ کمپنی کو دنیا کے سب سے بڑے کافی ہاؤس کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  شامل کر لیا گیا ہے۔
کافی ہاؤس حائل شہر میں 3221 مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ 
گورنر حائل نے سیاحت کے فروغ اور اندرون و بیرون مملکت سے حائل آنے والے سیاحوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’العجیمی  شاندار کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور مسلسل ترقی کرتے رہیں۔‘ 
حائل کافی ہاؤس ثقافتی اور ادبی مرکز پر مشتمل ہے۔ یہاں سرمایہ کاروں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ گورنر حائل مسلسل سرپرستی کر رہے ہیں۔ 

شیئر: