Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

ایک اونس سونے کی قیمت 8141.15 ریال رہی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں منگل 20 فروری 2024 کو سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 243.51 ریال رہی جبکہ 22 قیراط فی گرام 223.06 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا رواج ہے اس کی ایک گرام قیمت 213.08 ریال ریکارڈ کی گئی۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 182.64 ریال  اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 142.46 ریال رہی۔
مملکت میں ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 250.40 ریال جبکہ ایک اونس سونا 8141.15 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: