Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں ’بشت‘ کی خریداری کیوں بڑھ گئی؟

رائل کورٹ کے منظور کردہ 7 رنگوں میں المشالح (البشت) تیار کی جاتی ہے (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے سرکاری اداروں میں المشالح (البشت) کا استعمال لازمی کیے جانے کے بعد  اس کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔
 المشالح (البشت) کا استعمال سرکاری اداروں کے علاوہ سرکاری تقریبات اور شادی بیاہ میں عام ہے۔
اخبار 24 نے ریاض کی  شاہراہ الثمیری پر واقع  المشالح (بشت) کی الزال مارکیٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں اس کا استعمال ہوتا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

الزال مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے رائل کورٹ کے منظور کردہ 7 رنگوں میں المشالح (البشت) تیار کی جاتی ہے۔ چند مخصوص رنگ زیادہ استعمال ہوتے ہیں جبکہ دوسرے رنگ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے تیار کردہ الاحساوی بشت سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
ایک دکان کے مالک مساعد المجاھد نے بتایا ان دنوں سب سے زیادہ مانگ ہاتھ سے تیار کردہ ’الحساوی بشت‘ کی ہے۔ اس کی قیمت 3 ہزار ریال تک ہے۔

جرمن زری اور کمپیوٹرائزڈ کی قیمت 2500 ریال تک ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

مساعد المجاھد نے کہا کہ جرمن زری سے کڑھائی اور مشین نیز کمپیوٹر ڈیزائن سے تیار کردہ بشت کی قیمت 500 سے ڈھائی ہزار ریال تک ہے۔
ایک اور دکان کے مالک فیصل الشایع نے بتایا جب سے  المشالح (البشت) کو سرکاری اداروں میں لازمی قرار دیا گیا اس کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ ہم نے ڈلیوری سروس شروع کی ہے تاکہ خریداروں کا وقت بچے۔
 ہمارے یہاں آنے والے خریداروں میں وکلا سیاہ رنگ کی المشالح (البشت) زیادہ پسند کرتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: