Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لیپ 24‘ کے حوالے سے خصوصی امیگریشن مہر جاری

لیپ 24 کانفرنس 7 مارچ تک جاری رہے گی (فوٹو محکمہ پاسپورٹ)
ریاض میں جاری ’لیپ 24 ‘ کانفرنس کے حوالے سے ادارہ امیگریشن نے یاد گاری مہر کا اجرا کر دیا ہے۔
ریاض ایئرپورٹ پر بیرون مملکت سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کی ’لیپ 24‘ کی خصوصی مہر لگانا شروع کر دی گئی۔
اس حوالے سے مسافروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاسپورٹ پر لگائی جانے والی مہر اس حوالے سے یادگار ہوگی کہ وہ ان دنوں مملکت میں آئے جب یہاں لیپ کانفرنس منعقد ہو رہی تھی۔
محکمہ پاسپورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر ’لیپ 24‘ کے حوالے سے خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ لیپ 24 کانفرنس 7 مارچ 2024 تک جاری رہے گی جس میں 1.8 ہزار سے زیادہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں شریک ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: