Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال لاپروائی کے زمرے میں آتا ہے (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال قانونی خلاف ورزی ہے جس پربھاری جرمانہ مقرر کیاگیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کی جانب سے وقتا فوقتا آگاہی مہم شروع کی جاتی ہے جس کا مقصد لوگوں کو قانون پرعمل کرنے کی تلقین کرنا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ ٹریفک نے  ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا ہے  کہ ڈرائیونگ کے دورانموبائل فون استعمال کرنے پر 500 سے 900 ریال تک کا جرمانہ مقررہے۔
اس حوالے سےمحکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کی بھرپور توجہ ڈرائیونگ پر ہونا چاہئے۔
ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال لاپروائی کے زمرے میں آتا ہے جس سے گاڑی کے مالک اور سڑک پر لوگوں اور دیگر گاڑیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے مملکت کے تمام شہروں میں اہم شاہراہوں پرخود کار سسٹم نصب ہے جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی خلاف ورزی بھی ریکارڈ کرلیتے ہیں۔
خود کارسسٹم کے ذریعے کیے جانے والے چالان کی اطلاع گاڑی کے مالک کے موبائل فون پر ارسال کی جاتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: