Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گراں فروشی کی نگرانی کے لیے بلدیہ کے تفتیشی دورے

رمضان کے حوالے سے مشترکہ ٹیمیں قیمتوں کی نگرانی کررہی ہیں(فوٹو، ایکس)
مملکت کے مختلف شہروں میں بلدیہ اور وزارت تجارت کی ٹیمیں مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق جازان ریجن میں بلدیہ کے متعلقہ شعبے کی جانب سے اشیائے مختلف مارکیٹوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں سے زیادہ میں وصول نہ کیے جائیں۔
ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے مارکیٹوں میں نرخوں کی نگرانی کا عمل تیز کردیاگیا ہے۔ گراں فروشی کے سد باب کے لیے متعلقہ ٹیمیں فوری کارروائی کرتی ہیں۔
دریں اثناء جدہ بلدیہ کی جانب سے مشترکہ ٹیموں نے نرخوں کی نگرانی کے حوالے سے کمشنری کے مختلف علاقوں میں قائم سپراسٹورز اورمارکیٹوں کے 6 ہزار تفتیشی دورے کیے ۔
واضح رہے مملکت کے تمام ریجنز میں بلدیہ اور وزارت تجارت کی مشترکہ ٹیمیں مارکیٹوں میں نرخوں کی نگرانی کےلیے تفتیشی دوروں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے تفتیشی کارروائیوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تاکہ گراں فروشی کا سد باب کیا جاسکے۔

شیئر: