Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحانات کے دنوں میں دماغ کو تیز کرنے کے لیے کون سی غذا کھانی چاہیے؟

امتحانات کے دنوں میں پروٹین سے بھرپور کھانے دماغ پر بہت مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ (فوٹو: فری پِک)
امتحانات کی تیاری کے دوران طلبہ کو چیزیں یاد کرنے کے حوالے سے مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق امتحانات کے دوران طلبہ کو اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ اچھے طریقے سے امتحان دے سکیں اور زیادہ سے زیادہ نمبر لے سکیں۔
اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون میں ایسے صحت مند ’سنیکس‘ تجویز کیے گئے ہیں جنہیں کھا کر طلبہ اپنے دماغ کو تیز بنا سکتے ہیں۔
اخروٹ اور بیج
اخروٹ اور بیج میں وٹامن ای اور زِنک جیسے اہم غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں جس سے دماغ کی صحت مضبوط ہوتی ہے۔
ان میں پروٹین، فائبر اور صحت مند فیٹس بھی بڑی مقدار ہوتے ہیں جس سے طویل دورانیے کے لیے توانائی حاصل ہوتی ہے۔
انڈے
انڈے جہاں ناشتے کے لیے بہترین ہوتے ہیں وہیں ان کا دماغ پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ وٹامن بی سکس، فولک ایسڈ، پروٹین اور وٹامن بی 12 سے بھرپور ہونے کے باعث انڈے دماغی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
امتحانات کے دوران ایک پورا انڈہ کھانے کی کوشش کریں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔
پروٹین سے بھرپور خوراک
امتحانات کے دنوں میں پروٹین سے بھرپور کھانے دماغ پر بہت مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ انسانی جسم پروٹین کو جذب کرنے کے لیے کچھ وقت لگاتا ہے اور پھر مسلسل توانائی فراہم ہوتی ہے۔
اسی لیے امتحانات کے دنوں میں پنیر، چنے، انڈے اور پروٹین سے بھرپور خوراک کھانی چاہیے۔
 

یہاں خیال رہے کہ امتحانات کے دنوں میں تلی ہوئی چیزیں کھانے سے گریز کیا جائے (فوٹو: فری پِک)

ترش پھل
ترش پھل (سٹرس فوڈ) کھانے سے ذہنی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ ترش پھل کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور امتحانات کے دنوں میں غیر ضروری طور پر بیمار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ میں پائے جانے والا کوکوا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جس سے دماغ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ کوکوا کی وجہ سے دماغ کے مختلف حصوں میں نیورون اور خون کی نسیں بڑھتی ہیں جس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور انسان نئی چیزیں اچھی طرح سیکھ سکتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ کی وجہ سے دماغ میں خون کی گردش بھی تیزی سے ہو سکتی ہے۔
امتحانات کے دنوں میں کیفین، میٹھے سے بھرپور کھانے، سافٹ ڈرنکس، پکے پکائے کھانے اور تلی ہوئی چیزیں کھانے سے گریز کیا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ نیند کو پورا کیا جائے۔

شیئر: