Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گداگری جرم ہے خواہ کسی بھی شکل میں ہو : پبلک پراسیکیوشن

’سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کرنا بھی شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ گداگری جرم ہے اور اس کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’گداگری کا پیشہ اختیار کرنا یا اس میں معاونت کرنا یا سہولت فراہم کرنے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اس میں سوشل میڈیا کے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے گداگری کرنا اور لوگوں سے مدد کی اپیل کرنا بھی شامل ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ایسے بہت سے افراد پکڑے گئے ہیں جو عمرہ ویزے پر آتے ہیں اور حرمین میں گداگری کرتے ہیں‘۔
’ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں سزا کے علاوہ بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے، وہ کسی بھی ویزے سے دوبارہ سعودی عرب نہیں آسکیں گے‘۔

شیئر: