Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں عید الفطر کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟

نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں چار روزہ تعطیل ہو گی (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ مملکت میں نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 29 رمضان المبارک سے ہو گا۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات چار روز ہوں گی۔
نجی اداروں میں 29 رمضان بمطابق آٹھ اپریل آخری ورکنگ ڈے ہو گا جس کے بعد 9 اپریل سے عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا جو 12 اپریل تک جاری رہیں گی 13 اپریل سے تمام ادارے کھل جائیں گے۔
واضح رہے جن نجی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل دو روزہ ہوتی ہے وہاں عید کی تعطیلات کا اعلان 7 اپریل سے کیا گیا ہے اس طرح ان اداروں کے کارکنوں کو جمعہ اور سنیچر کے دو دن اضافی مل جاتے ہیں۔

شیئر: