Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تہجد کی نماز 12:30 بجے شروع ہوگی

اتھارٹی کے آپریشنل منصوبے پر عمل کا آغاز سنیچر سے ہوگا(فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)
جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبوی نے اعلان کیا ہے کہ ’رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اس سال تہجد کی نماز رات 12:30 بجے شروع کی جائے گی۔‘
عاجل نیوز کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے’ سنیچر 30 مارچ سے زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔‘
 آپریشنل منصوبے کے مطابق آخری عشرے میں افرادی اور تکنیکی سہولتیحں بڑھا دی جائیں گی جبکہ زائرین کی سکیورٹی اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے آخری عشرے کی مناسبت سے اتھارٹی کے آپریشنل منصوبے پر عمل کا آغاز سنیچر سے ہوگا جس کے زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر: