Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے، روضہ رسول پر حاضری

امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعا کی(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ سنیچر کی رات مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول اکرم ﷺ پرحاضری دی۔
وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعا کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قبل ازیں وزیراعظم پاکستان سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے توگورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر مدینہ منورہ سے خصوصی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ وفد کو مسجد نبوی لے جایا گیا۔ مسجد نبوی میں ادارہ  تعلقات عامہ کے نائب صدر ڈاکٹر سلطان المطیری اور مسجد نبوی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل مطیب بن نعمان البدرانی کے علاوہ رائل پروٹوکول آفیسر ابراہیم بن عبداللہ  نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہبار شریف عمرہ بھی ادا کریں گے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے وزیر اعظم کے دورہ مملکت کے موقع پر وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ، وزیر اقصادی امور احد خان چیمہ کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم پاکستان زیارت مسجد نبوی کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے جہاں وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

شیئر: