Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں فوڈ باسکٹس اور سوڈان میں شیلٹر بیگز تقسیم

گوادر اوراپر دیر میں ایک ہزار 150 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں 550 خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستان سے وطن واپس آنے والے افغان باشندوں کی مدد کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر دی جانے والی اس امداد سے تین ہزار 300 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
 شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر اور خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں ایک ہزار 150 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 8 ہزار 50 انتہائی ضرورت مند افراد اس سے مستفید ہوئے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے مونٹی نیگرو کے شہر پوڈگوریکا میں 280 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے ایک ہزار 400 افراد کو فائدہ پہنچا۔
پورٹ سوڈان کے علاقے میں ضرورت مند اور بے گھر خاندانوں میں 203 شیلٹر بیگ تقسیم کیے گئے جس سے ایک ہزار 167 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر می ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مملکت کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔

شیئر: