Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں کو چاکلیٹس پیش کرنے والی بچی کی ویڈیو وائرل

اہلکاروں نے بچی کو عید کی مبارک باد دی۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں بدھ کو نماز عید سے قبل وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک سعودی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
الاخباریہ چینل نے یہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ نماز عید سے قبل ایک بچی سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس پہنچی اور انہیں اپنی باسکٹ میں موجود چاکلیٹس پیش کیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس موقع پر وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے  بچی کے ساتھ شفقت سے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے اس کی باسکٹ سے چاکلیٹ لے لیں اور بچی کو عید کی مبارک اور دعائیں دیں۔
عید یا عام دنوں میں اس طرح کے مناظر اکثر حرمین شریفین میں دیکھنے میں آتے ہیں کیونکہ سیکیورٹی اہلکار اس وقت اپنے فرائض کی ادائیگی میں لگے ہوتے ہیں اور اس طرح کی خوشیاں انہیں نئی توانائی فراہم کرتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: