Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 فیصد سعودیوں نے عید کا دن ڈیوٹی کرکے گزارا : سروے رپورٹ

2 فیصد نماز عید کے بعد سو جاتے ہیں۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں عید الفطر پر شہریوں کا کیا معمول ہوتا ہے اور وہ عید کا دن کیسے گزاریں گے یا عید تعطیلات کو کیسے پرلطف بنائیں گے۔ اس حوالے سے نیشنل سینٹر فار پبلک اوپینین پولز نے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا  ہے 6 فیصد سعودی عید الفطر کے دن ڈیوٹی کرکے گزاریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی ضروری ہے اور زندگی کے معاملات کو درست رکھنے کے لیے بھی کرنا پڑتا ہے۔
اسی طرح 2 فیصد سعودی شہری نماز عید کے بعد نیند کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ سونا بہتر سمجھتے ہیں تاکہ آرام مکمل ہوسکے اور عید کا باقی ماندہ وقت تیز رفتاری سے گھریلو کاموں اور میل ملاپ میں گزار سکیں۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ  41 فیصد شہریوں نے بتایا کہ وہ عید کے دن اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کو ترجیح دیں گے جبکہ کم افراد پر مشتمل سعودی گھرانہ بیوی، بچوں اور والدین کے ساتھ عید کا دن گزارنا پسند کرتے ہیں۔
سروے میں 842 افراد کو شامل  کیا گیا تھا جس میں مردوں کی تعداد 64 فیصد اور خواتین کی 36 فیصد تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: