Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں فضائی دفاع انتہائی الرٹ ہے: میڈیا رپورٹ

ایک کرائسس سیل صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
مصری انٹیلی جنس سروسز کے قریب ایک ذریعے کا کہنا ہے اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کے بعد مصر کا فضائی دفاع ’انتہائی الرٹ‘ پر ہے جبکہ قاہرہ نے تنازع میں اضافے کے خلاف خبردارکیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق القاہرہ نیوز نے ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ’ایک کرائسس سیل صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور صدر عبدالفتاح السیسی کو ہر گھنٹے رپورٹ دی جا رہی ہے‘۔ 
مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ’ اسے ان واقعات پر گہری تشویش ہے۔ تمام فریقوں کی جانب سے انتہائی تحمل کی ضرورت ہے‘۔
وزارت نے بیان میں تنازع کی علاقائی توسیع  کے خطرے  سے خبردار کیا اور کہا کہ ’صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کے لیے تنازع کے تمام فریقوں سے براہ راست رابطے میں ہیں‘۔
اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز کے بعد سے قاہرہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے کے ساتھ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے درمیان ایک نازک راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس نے چھ ماہ کی جنگ کے دوران سیز فائر پر اتفاق رائے کے لیے مذاکرات کے کئی ادوار کی میزبانی بھی کی ہے۔

شیئر: