Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمی صورتحال: ’ریاض اور مشرقی ریجن کا سفر کرنے والے پیر اور منگل کو محتاط رہیں‘

مملکت میں اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت شرورہ میں رہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ ریاض اور مشرقی ریجن کے درمیان سفر کرنے  والے موسمی صورتحال دیکھ کر سفر کا پروگرام بنائیں اور اس حوالے سے پیر اور منگل کو محتاط رہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ دوپہر میں شہر سے باہر گردو غبار میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار کو مملکت کا سب سے گرم ترین شہر شرورہ رہا جہاں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت القریات اور السودۃ میں رہا جہاں درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ رہا۔
قومی مرکز نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا  مکہ مکرمہ میں 37، مدینہ منورہ اور جازان میں 34، جدہ  32 اور ریاض میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کے مطابق ابھا میں درجہ حرارت 23 اور الباحہ میں 22 سینٹی گریڈ رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: