Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عصام بخاری کاپی رائٹ کے عالمی ادارے کے پینل میں شامل

’ڈاکٹر عصام بخاری ویپو گلوبل ایوارڈ  کے پینل میں شامل ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے بین الاقوامی کاپی رائٹ ادارے نے ڈاکٹر عصام بخاری کو ججز کے پینل میں شامل کرنے  اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ڈاکٹر عصام بخاری ویپو گلوبل ایوارڈ  کے پینل میں شامل ہوں گے جو 2024 کے لیے منعقد ایوارڈ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ کے سلسلے میں سعودی عرب کے بہترین کردار کے اعتراف میں اٹھائے جانے والے اقدام سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے کاپی رائٹ کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عصام بخاری مانجا کمپنی کے سربراہ ہیں اور ان کی بہتری خدمات پر انہیں پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عصام بخاری کنگ سلمان سینٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے شریک سربراہ بھی ہیں جبکہ کنگ عبد العزیز یونیورسٹی میں بزنس کالج کے أستاذ ہیں۔

شیئر: