Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 اپریل کے بعد ہونے والے ٹریفک چالان، محکمہ ٹریفک کی وضاحت

سنگین نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزیاں مستثنی ہوں گی (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس نے وضاحت کی ہے کہ ’18 اپریل کے بعد ہونے والے چالان پر قانون کی شق نمبر75 کے تحت 25 فیصد رعایت دی جائےگی۔‘
سبق نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’18 اپریل کے بعد بھی دی جانے والی رعایت خلاف ورزیوں پرہوگی جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں مستثنی ہوں گی‘۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’کاراسکریچنگ، اووراسپیڈ کی وجہ سے سنگین حادثات کے مرتکب، اوورلوڈنگ کے چالان پررعایت نہیں ہوگی‘۔
واضح رہے سعودی کابینہ کی جانب سے ٹریفک خلاف ورزیوں پررعایت کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت ایسی خلاف ورزیاں جو 18 اپریل 2024 سے قبل رجسٹرکی گئی ہوں ان پر50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 18 اپریل کے بعد ہونے والے چالان پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔
رعایتی مہم 6 ماہ تک جاری رہے گی جس کے لیے ’سداد‘ آپشن کے ذریعے براہ راست ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
ادائیگی میں رعایت کےلیے کسی ادارے میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ براہ راست بینک کے سداد آپشن میں ٹریفک پولیس کے پورٹل کے ذریعے رعایت شدہ چالان کی رقم ادا کی جاسکے گی۔
 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر دی جانے والی رعایتی مہم کا آغاز جمعرات 18 اپریل سے ہوا ہے۔
رعایتی مہم سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جن کے ذمہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے ہیں۔

شیئر: