Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوق سے جنون تک، دستکاری میں ماہر سعودی خاتون کی کہانی

کسی بھی ڈیزائن کی تیاری میں رنگوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
ایک سعودی خاتون ام ناصر کا کہنا ہے کہ ان کو بچپن سے دستکاری کے ہنر کا شوق تھا اور یہ ہنر انہوں نے اپنی والدہ سے سیکھا۔
ان کے مطابق بعد میں یہ شوق ایک طرح سے جنون میں بدل گیا۔
الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ام ناصر نے اپنی والدہ سے دستکاری کا ہنر سیکھنے کے بعد روایتی ڈیزائنوں میں جدت پیدا کی جس نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

لوگ کام کرتے دیکھ کر حیران بھی ہوتے ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

ام ناصر نے بتایا کہ دستکاری کا شوق بچپن سے ہے۔ میرے شوق کو دیکھتے ہوئے والدہ نے رہنمائی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر انسان میں کسی کام سے دلچسپی اور لگن ہو تو وہ اس کی باریکیوں کوجلد اور آسانی سے سمجھ جاتا ہے۔
ام ناصر نے بتایا کہ وہ روایتی ڈیزائن نئے طریقے اور انداز سے تیار کر رہی ہیں۔  لوگ کام کرتے دیکھ کر حیران بھی ہوتے ہیں۔
یہ ان کا قدیم پیشہ ہے۔ کسی بھی ڈیزائن کی تیاری کے لیے سب سے پہلے اونی دھاگوں، رنگ، مختلف کپڑوں (السدو) کا انتخاب اور دیگر چیزوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور یہی ان کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: