Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی العزیزیہ مارکیٹ جہاں روزانہ تربوز کے 400 ٹرک پہنچتے ہیں

تربوز کا سیزن دس ماہ تک رہتا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض کی العزیزیہ مارکیٹ میں روزانہ 400  ٹرک تربوز لے کر پہنچتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق العزیزیہ مارکیٹ میں ان تربوزوں کی بولی لگتی ہے اور نیلامی کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔
تربوز موسم گرما کا پھل ہے اور سعودی عرب میں اس کا بہت استعمال ہے۔ اس کا سیزن دس ماہ تک رہتا ہے۔ تربوز کی قیمت معیار اور سائز کے علاوہ طلب و رسد کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔
 

الجوف کے تربوز سب سے زیادہ میٹھے تصور کیے جاتے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

العزیزیہ مارکیٹ میں کام کرنے والے عبدالعزیز الناصر نے کہا کہ یہاں روزانہ 200 سے 300 چھوٹے اور درمیانے سائز کے ٹرک مختلف سائز اور اقسام کے تربوز لے کر پہنچتے ہیں۔
 مارکیٹ میں قیمت اس کی طلب کے حساب سے لگتی ہے۔ الجوف کے تربوز سب سے میٹھے تصور کیے جاتے ہیں اور یہ کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔

تربوز کی سائز اور قسم بھی اس کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

عبدالعزیز الناصر کا کہنا تھا کہ  تربوز کی قیمت اس کے رنگ، ذائقے کے حساب سے طے ہوتی ہے۔ بڑے ٹرک میں 400 سے 500 تربوز ہوتے ہیں اور اس کی اوسط قیمت تین سے پانچ  ہزار ریال کے درمیان ہوتی ہے جبکہ تربوز کی قسم اور سائز بھی اس کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔
 چھوٹے ٹرکوں میں 250 سے 300 تربوز ہوتے ہیں اور اس کی اوسط قیمت دو سے تین ہزار ریال کے  درمیان ہوتی ہے۔
مارکیٹ میں کام کرنے والے  ایک کارکن عبداللہ  حریصی نے بتایا ک اس وقت حرض، الوادی، الجوف، جیزان سے تربوز مارکیٹ تک پہنچتے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: