Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی سپر مارکیٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا ’شہری زرعی فارم‘

زرعی فارم خودکار آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے ریاض کی ایک سپر مارکیٹ میں قائم کیے جانے والے اپنی نوعیت کے پہلے ’شہری زرعی  فارم‘ کا افتتاح کر دیا ہے۔
تجرباتی بنیاد پر قائم کیے جانے والے سبزیوں کے زرعی فارم کے سیل پوائنٹ کا مقصد لوگوں کو تازہ اورآرگینک اجناس فراہم کرنا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے انڈر سیکریٹری انجینیئر احمد بن صالح العیادہ نے پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا  کہ یہ پہلا منصوبہ ہے جو یہاں نافذ کیا گیا ہے۔
زرعی فارمنگ کے لیے مصنوعی ذہانت  کا استعمال کرتے ہوئے بائیو فارمنگ اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشت کے مراحل کو آسان بنایا گیا۔
ریاض کی الدانوب سپر مارکیٹ میں اس سلسلے میں کمرشل ڈسپلے یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں ابتدائی طورپر ہرا دھنیا، بروکلی، سلاد کے پتےاور بقدونس رکھا گیا ہے۔ مذکورہ اشیا میں سے بعض اقسام ایسی ہیں جو درآمد کی جاتی تھیں۔
 وزارت کا کہنا ہے یہ اہم اقدام خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔ سٹورز کے اندر قائم  چھوٹے فارمز کے ذریعے تازہ اور غذائیت سے بھرپور زرعی اشیا حاصل کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ پانچ برسوں میں مملکت کی دیگر مارکیٹوں میں ان فارموں کی تعداد 600 سے ایک ہزار تک کرنے کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے یہ منصوبے دکانوں اور بازاروں میں کمرشل ڈسپلے یونٹس میں چھوٹے فارمز پر مبنی ہیں۔ یہ خودکار آپریٹنگ سسٹم کے تحت ہوتا ہے اوراس کا انتظام سمارٹ سسٹم  اور جدید میکنزم کے ذریعے ہوتا ہے جو سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کی نگرانی اور ان کی حالت کو بہتر رکھنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ یہ یونٹ جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ورچول زرعی ماحول پیدا کرتے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: