Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ و زیارت فورم میں خدمات فراہم کرنے والوں کے ایک سو پویلین

’اب تک 6 مباحثے، 24 ورکشاپش اور متعدد مسابقے منعقد ہوچکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں عمرہ وزیارت فورم کی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں متعلقہ اداروں نے زائرین کی خدمت پر مامور ایک سو سے زیادہ پویلین کا اہتمام کر رکھا ہے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق فورم کے تحت منعقد ایگزیبیوشن میں سیر وسیاحت اور عمرہ خدمات فراہم کرنے والے اداروں نے بھی سٹال لگا رکھے ہیں جبکہ متعدد اکیڈمک اداروں کی طرف سے بھی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
عمرہ و زیارت کے متعلق ہوٹلنگ، لاجسٹک سپورٹ، صحت خدمات اور ٹیکنالوجی کے ادارے بھی اپنی خدمات کو متعارف کرارہے ہیں۔
عمرہ وزیارت فورم بدھ تک جاری رہے گا جبکہ اس کے تحت اب تک 6 مباحثے، 24 ورکشاپش اور متعدد مسابقے منعقد ہوچکے ہیں۔

شیئر: