Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سو ملین ریال کی منی لانڈرنگ پر تین شہری سمیت غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد پر دو سو ملین ریال کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور تجارتی پردہ پوشی پرتین سعودی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد پر دو سو ملین ریال کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن کے تحت معاشی جرائم کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک سعودی خاتون نے قرضہ جات کی وصولی کے لیے تجارتی ادارے کا لائسنس حاصل کیا اور اس کی ادارت اپنے شوہر کے حوالے کردی‘۔
’شوہر نے  تجارتی ادارے کے بینک کھاتوں کو غیر ملکی شخص کے حوالے کردیا جس نے تجارتی ادارے کے بینک کھاتوں کے علاوہ ایک اور شہری کے بینک کھاتے کو استعمال کرتے ہوئے دو ملین ریال  کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طور پر بیرون ملک ترسیل کی ہے‘۔
’مذکورہ غیر ملکی نے بیرون ملک سے تجارتی سامان خریدنے کے بہانے خطیر رقم ٹرانسفر کی جبکہ سامان کی ملک میں آمد کی کوئی دلیل یا رسید موجود نہیں تھی‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کیس میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی اور مذکورہ الزامات عائد کرکے انہیں عدالت کے حوالے کردیا ہے‘۔

شیئر: