Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رومان رئیس کاون ڈے ڈیبیو

کارڈف... پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 214 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں رومان رئیس اپنے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کیلئے میدان میں اترے۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے انہیں کیپ دی، ساتھی پلیئرز نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔پی سی بی نے رومان رئیس کو قومی ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔ رومان رئیس نے 42 فرسٹ کلاس میچوں میں 25.99 کی اوسط سے 123 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ 

 

شیئر: