Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کلاسیکل میوزک کے کینڈل لائٹ کنسرٹس

کینڈل لائٹ میوزک کنسرٹس میں کلاسیکی، جاز ساؤنڈ ٹریکس پیش کئے جاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں گذشتہ سال دسمبر میں ہونے والی کینڈل لائٹ کنسرٹ سیریز میں سعودی شائقین کی دلچسپی کے بعد ایک بار پھر تین مختلف سیٹنگز میں منعقد کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لائیو انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم فیور کے تعاون سے اس طرح کے کنسرٹس دبئی، نیویارک، لندن، سنگاپور اور ٹوکیو سمیت دنیا کے 150 سے زائد شہروں میں منعقد ہو چکے ہیں۔
میوزک کنسرٹس ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل، کراؤن پلازہ قصر ریاض میں جون کے آخر تک معروف موسیقاروں کی جانب سے جاری رہیں گی۔
رٹز کارلٹن کے ہال میں پیانو بجانے والی پولش خاتون میگڈلینا وجزک نے میوزک سے اپنے لگاؤ کے بارے میں بتایا کہ معروف اطالوی پیانوئسٹ لیڈویکو ایناودی کی پرفارمنس نے ان کے کیریئر کو دوام بخشا ہے۔
میگڈلینا نے بتایا کہ میں نے بہت عرصہ پہلے فلموں میں معروف اطالوی پیانوئسٹ لیڈویکو ایناودی کا ہنر دیکھا اور مجھے ان کا پیانو بجانا اور ساؤنڈ ٹریکس بہت پسند آیا لہذا میں نے ان کے میوزک میں دلچسپی لینا شروع کی۔

پولش پیانوئسٹ دبئی، نیویارک، لندن اورٹوکیو میں کنسرٹ کر چکی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

میگڈلینا وجزک دبئی میں رہتی ہیں اور  خلیج میں لائیو انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم فیور کے تحت ہونے والے کنسرٹس میں پرفارم کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں یہ میرا پہلا کنسرٹ ہے اور یہاں کے شائقین کی دلچسپی دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔
اس ماحول میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ مقامی شائقین کا تجسس میرے لیے کافی لطف اندوز ہے۔

برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کی ہٹ دھنیں کنسرٹ میں شامل تھیں۔ فوٹو عرب نیوز

رٹز کارلٹن کے ہال میں کینڈل لائٹ کنسرٹ  اس خوبصورت ماحول کے ساتھ لائیو پرفارمنس کے لیے صحیح معنوں میں حیرت انگیز اور بہترین مقام ثابت ہوا ہے۔
دسمبر میں ہونے والے کینڈل لائٹ کنسرٹس میں برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کی ہٹ دھنوں کے ساتھ ساتھ پولش کمپوزر چوپن کی شاندار پرفارمنس بھی شامل تھی۔
دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کینڈل لائٹ میوزک کنسرٹس میں کلاسیکی، جاز، پاپ، فلمی ساؤنڈ ٹریکس، بیلے اور دیگر بہت سی دھنیں پیش کی جاتی ہیں۔
 

شیئر: