Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نے کیرلہ میں میٹرو ریل کاافتتاح کردیا

ترویندرم ....وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو کیرلہ کی پہلی میٹرو ریل کا افتتاح کیا اور پھر انہوں نے اسی ٹرین میں وزیراعلیٰ کیرلہ اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ سفر بھی کیا۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو ، کیرلہ کے گورنر اور بی جے پی کیرلہ شاخ کے صدر بھی انکے ہمراہ تھے۔کیرلہ کے وزیراعلیٰ نے کوچی میٹرو کی تعمیر میں حصہ لینے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پالوویٹم اسٹیشن پراس منصوبے کا افتتاح کیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئندہ کے بنیادی ڈھانچے تعمیر کرنے سے ملکی ترقی ہوگی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ہی مجموعی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

شیئر: