Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کی توہین کرنے والے غیر ملکی کیخلاف کارروائی

ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے ایک سعودی خاتون کی توہین کرنے والے غیر ملکی کارکن کے خلاف قانونی کارروائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ ایک سعودی خاتون کو کمپنی سے استعفیٰ دینے کے بعد دفتر میں روک لیا گیا۔ اسکی توہین کی گئی۔ اسکے ساتھ بدکلامی کی گئی۔ اسکا نوٹس لیا جائے۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ قوانین کی پامالی کے ثبوت مل جانے پر غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ 

شیئر: