Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی تاجروں کو ہندوستان کے لئے 5سال کا ویزہ جاری کیا جائے گا

کویت سٹی: کویتی تاجروں کو ہندوستان کے لئے طویل مدتی ویزہ جاری کیا جائے گا۔ کویت میں ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ کویتی تاجروں کے لئے 5سال کے لئے ہندوستان کا ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔5سال کے ویزے پر وہ جتنی مرتبہ چاہیں ہندوستان جاسکتے ہیں۔ نئے ویزے کی فیس 78دینار مقرر کردی گئی ہے۔ ہندوستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کویتی تاجر ایک سال کا ویزہ بھی حاصل کرسکتے ہیں جس کے ذریعہ میں متعدد مرتبہ ہندوستان جاسکتے ہیں۔ اس ویزے کی فیس 38دینار رکھی گئی ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: