Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عقاب کشتی میں رکھی مچھلی کا پارچہ لے اڑا

 برٹش کولمبیا .... برٹش کولمبیا میں ایک گنجے خوبصورت عقا ب کشتی میں رکھے ہوئے سالمن مچھلی کے ایک پارچے پر جھپٹا مار کر لے اڑا۔ اس سلسلے میں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کشتی کے قریب یہ عقاب اڑ کر آیا ۔ اچانک اسکی نظر مچھلی کے ٹکڑے پر پڑی۔ یہ کشتی ایک ماہی گیر کی تھی جو دن میں مچھلیاں پکڑنے نکلا تھا اور کچھ مچھلیاں شکار کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ جس وقت عقاب نے جھپٹا مارا فلپس نامی ماہی گیر اپنی وڈیو سے تصاویر اتار رہا تھا۔ اس نے اس کی بھی فلم اتار لی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عقاب نے دور سے ہی اپنے شکار کو تاڑ لیا تھا۔ اس نے مچھلی کا پارچہ اٹھایا اور پرواز کر گیا۔

شیئر: