Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العارضہ میں نوجوان کا قتل

جازان .... جازان پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کو صبح سویرے العارضہ کمشنری کے ایک قریہ میں ایک سعودی نوجوان کو انتہائی بھیانک طریقے سے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ سعودی شہری کو دھار دار آلے سے ہلاک کیا گیا۔3سعودی نوجوانوں سے اسکا جھگڑا تھا۔ ان میں ایک کی عمر 17برس ہے۔ واردات کرنے والوں نے مذکورہ شخص کے دل پر دھار دار آلے سے کئی وار کئے۔ جس سے خون زیادہ مقدار میں بہہ گیا تو اسے العارضہ جنرل اسپتال لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ریکارڈ تیار کیا اور 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک کی عمر23، دوسرے کی 25اور تیسرے کی عمر 17برس ہے جو مفرور ہے۔

شیئر: