Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے سرکاری ملازمین کی اسکیننگ ہو گی

لکھنؤ- - - - - - یوگی حکومت نے جمعہ کو ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے4لاکھ سرکاری ملازمین کے ہوش اُڑادیے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک اعلانیہ کے مطابق مارچ 2017تک جن ملازمین نے اپنی ملازمت کے50 برس مکمل کرلیے ہیں اور وہ تساہلی برت رہے ہیں، ایسے لوگوں کی اسکیننگ ہوگی اور خطاوار پائے جانے پر انہیں جبری طور پر ملازمت سے شبکدوش کردیا جائے گا۔ ان لوگوں میں صرف کلر ک ہی نہیں بلکہ اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔

شیئر: