Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمر فیسٹول 38کا افتتاح

جدہ۔۔۔۔جدہ سمر فیسٹول 38نے 100سیاحتی اور تفریحی پروگراموں سے سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔شہر کے شمال میں واقع مرسال قریے میں معاشرے کے مختلف طبقوں کے ذوق کے حساب سے سیاحتی ، تفریحی، ثقافتی اور کھیل کود کے پروگرام شروع کردیئے گئے۔ سمر فیسٹول 30روز تک جاری رہے گا۔ جدہ کمشنری نے اس کا اہتمام محکمہ تفریحات ، محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ اورجدہ ایوان تجارت کے تعاون سے کیا ہے۔ سیاحت کی دنیا میں عالمی تجربات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

شیئر: