Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البغدادی کی ہلاکت، تصدیق نہیں کرسکتے،امریکہ

واشنگٹن .... امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی فی الحال تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جوں ہی بات واضح ہو گی اطلاعات شیئر کی جائیں گی ۔فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکتی۔ جب تک البغدادی کی ہلاکت کے ثبوت نہیں مل جاتے، اسے زندہ ہی سمجھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ اس کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہو چکا ۔داعش کی طرف سے بھی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
 

 

شیئر: