Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھے 7 کروڑ سال قبل کے ڈائنا سور کا انکشاف

مونٹانا، امریکہ - - - - مونٹانا کے علاقے سے گزرنے والے دریا ئے جودی کے قریب سے پچھلے دنوں جس عجیب و غریب اور انتہائی بڑے قد و قامت کے حامل ڈائنا سور کا ڈھانچہ ملا ہے اس کے بارے میں عجیب و غریب باتیں معلوم ہوئی ہیں ۔ ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا ہے کہ ایسے ڈائنا سور تقریباً ساڑھے 7 کروڑ سال قبل دنیا میں موجود تھے ان کا جسم اتنا مضبوط تھا کہ اسے کسی بکتربند گاڑی سے مشابہ کہا جاسکتا تھا۔ انتہائی چھوٹے منہ اور پیچیدہ قسم کے سینگ کے علاوہ اس کی دم بھی بہت عجیب و غریب اور خطرناک نظر آتی تھی۔ دم میں گرہیں پڑی ہوئی تھیں جن کی تعداد 13 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اتنی بہترین شکل میں امریکہ میں پایا جانے والا سب سے مکمل اور اچھی حالت والا ڈائنا سور کا ڈھانچہ ہے۔ ماہرین حیوانات اس ڈھانچے کو " زول" کا نام دے رہے ہیں۔ واضح ہو کہ زول نامی جانور ہالی وڈ کی کئی ڈراؤنی فلموں میں دکھائے جاچکے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی فلم 1984 ء میں بنی تھی۔

شیئر: