Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ’’اندو سرکار ‘‘پرسینسربورڈ کی قینچی چلے گی؟

ممبئی------ ہندوستانی سینسر بورڈ نے ’’اندو سرکار‘‘ کی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ فلم سے کم سے کم 14 مناظر خارج کئے جائیں جبکہ فلم کی ٹیم نے مناظر کو کاٹنے سے انکار کردیاہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’اندوسرکار‘‘کو ممکنہ طور پر ہند میں ریلیزکرنے کی اجازت ہی نہ دی جائے۔ ’’اندو سرکار‘‘ کے نئے ڈسکو گانے ’’دہلی کی رات‘‘نے دھوم مچادرکھی ہے جسے چند گھنٹوں میں ایک لاکھ کے قریب افراد نے دیکھ لیا۔1970ء کی دہائی کے ڈسکو موسیقی کےشہنشاہ بپی لہری نے اس گانےکی موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایاہے۔اندرا گاندھی کے قتل اوران کے دور حکومت پر بننے والی فلم کے گانے کو 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں مقبول ہونے والی ڈسکو موسیقی کی طرز پر ترتیب دیا گیاہے۔ پروڈیوسر بھارت شاکی اس فلم کی ہدایات مدھر بھنڈارکرنے جبکہ موسیقی انوملک اور بپی لہری نے ترتیب دی ہے جبکہ کرٹی کلاری اور نیل نیتن مکیش نے مرکزی کردار اداکئے ہیں ۔دیگر کاسٹ میں انوپم کھیر، ذاکر حسین اور طوطا رائے چوہدری شامل ہیں۔مدھر بھنڈارکا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی فکشن پر مبنی ہے تاہم ناقدین کے مطابق فلم کی کہانی اندرا گاندھی کے دور حکومت اور ان کے قتل کے واقعات سے ماخوذ ہے۔

شیئر: