Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد...وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اپنا قلمدان چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کو من گھرٹ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چوہدری نثار کیا کہنا چاہتے ہیں وہ پریس کانفرنس سے معلوم ہوجائے گا۔ ترجمان نے بتایا کسی بھی وزیر نے چوہدری نثار سے ملاقات نہیں کی۔ترجمان نے کہا کہ چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں۔ قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔اس سے قبل چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا جار ہا تھا کہ وزیر داخلہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔پریس کانفرنس میں اس کا اعلان متوقع ہے۔

 

شیئر: