Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے نے1.2ملین قدیم جانور کا ڈھانچہ دریافت کرلیا

نیومیکسیکو۔۔۔۔نیو میکسیکو میں 10سالہ بچے نے صحرا میں اپنے والدین کے ہمرا ہ سفر کے دوران 1,2ملین قدیم جانور کی باقیات دریافت کرلیںڈ۔ اس وقت نہ اسے اور نہ ہی اسکے خاندان والوں کو علم تھا کہ یہ کیا چیز ہے۔ انہوں نے ایک ماہر آثار قدیمہ سے ملاقات کی جنہوں نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی قدیم جانورکا محجرہے۔ خاندان والوں کی نشاندہی پر ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم علاقے میں گئی اور اس نے وہاں کھدائی کرکے ہاتھی جیسے بڑے جانور کی کھوپڑی برآمد کی۔ 2000پاؤنڈ وزنی یہ محجر ہے اندازہ لگایا گیا کہ 1.2ملین قدیم ہے۔اسے ڈائنا سور بھی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہ کرہ ارض پر 66ملین سال پہلے معدوم ہوچکے تھے۔

شیئر: