ریاض ...... سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ امن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی کا استعمال خطے کے ممالک کا بنیادی حق ہے۔ مشرق وسطی کے ممالک انٹرنیشنل ایجنسی برائے ایٹمی توانائی کے ضوابط کے مطابق پر امن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ریاض کے قصر الیمامہ میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کر رہے تھے۔