پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کے ایک روزہ دورے میں افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی ہے جس دونوں رہنماؤں نے عسکریت پسندی، علاقائی سلامتی، تجارت اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے تفصیلی بات چیت کی۔
اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کو دیکھ کر اداکارہ کے مداح دنگ رہ گئے ہیں اور خاتون کو بالکل حرا مانی جیسا قرار دے رہے ہیں۔
میلکم مارشل فاسٹ بولنگ کا مترادف سمجھے جاتے اور جہاں کہیں بھی کوئی تیز بولنگ کرتا تو ان کو اس ٹیم کا ’مارشل‘ کہا جاتا تھا۔
بدھ 23 اپریل سے مکہ شہر جانے والوں کے لیے پرمٹ لازمی ہوگا۔ چیک پوسٹوں پر متعین اہلکاروں کو پرمٹ چیک کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ریکارڈ میں قاتل کے ہاتھ سے لکھے نوٹ بھی شامل ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی اُمیدوار کو ’ختم کر دینا چاہیے۔‘
دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے منفرد نمبرپلیٹوں کے شوقین افراد کے لیے آن لائن خریداری اور نیلامی سسٹم متعارف کرایا دیا ہے۔
انڈیا کے ملٹی ٹیلنٹڈ اداکار ارشد وارثی کو سب سے زیادہ شہرت ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ’سرکٹ‘ سے ملی لیکن اس سے قبل وہ ایک ڈانسر کے روپ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکے تھے۔
لاہور میں ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو ہرادیا اور مسلسل چوتھی کامیابی کے ساتھ میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرلی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہزاروں دوڑنے والوں کے درمیان 21 ہیومنائیڈ یا ’انسان نما روبوٹس‘ نے بھی ہاف میراتھن میں حصہ لیا ہے۔
جن افراد نے اخروٹ کھائے تھے، اُنہوں نے ذہنی طور پر مشکل کاموں کے دوران بہتر نیورل ایفیشینسی (دماغی کارکردگی) کا مظاہرہ کیا۔