Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،کشمیر کی صورتحال پر تشویش

اسلام آباد... وزیراعظم شاہدخاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے واقعات اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مسلح افوا ج کے سربراہوں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ خواجہ آصف سمیت دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ علاقائی امن وخوشحالی کا براہ راست تعلق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے بریفنگ میں بتایاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا معاملہ افغان حکام سے اٹھایا ہے۔کمیٹی نے افغان امن عمل کے ذریعے امن واستحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: