Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے ایکشن لینے میں دیر کی، اعتزاز

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جی جی(گالم گلوچ ) بریگیڈ گزشتہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں پر سخت تنقید کر رہا ہے۔عدالتوں کو سخت ایکشن لینا چاہیئے۔ نواز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہو کر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کے پاس نیب کے سامنے پیش ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے پر تنقید کی ایسا اگر پی پی کا کوئی رکن کرتا تو تب تک توہین عدالت لگ چکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ گالم گلوچ بریگیڈ عدالتی فیصلے کے خلاف سخت زبان استعمال کر رہا تھا۔ شریف برادران حد سے آگے بڑھ چکے تھے۔ 

 

شیئر: