Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی وزیراعظم اور روسی صدرآج ملاقات کریں گے

    ٹوکیو۔۔۔۔۔جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے  آج بدھ کو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں خاص طور پر شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور جوہری تجربے کے بعد کی صورت حال کو زیربحث لایا جائے گا۔ یہ ملاقات ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر میں ہو گی۔ اقتصادی فورم کا اجلاس روس کے علاقے سائبیریا کے ساحلی شہر ولادی ووستک میں ہو رہا ہے۔ جاپانی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا کا وفد بھی اِس ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کرے گا۔

شیئر: