Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ پُر امن حل کیا جائے،چینی سفیر

سوات....چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ سوات میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں کہا کہ پاکستان اور چین دونوں دوست ہی نہیں بلکہ اسٹراٹیجک پارٹنر بھی ہے۔چین پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں افواج پاکستان نے دہشت گردی ختم کرکے مثالی امن قائم کیا ہے جسے دیکھ کر مُسرت ہوئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ چین نے اگلے سال سے سوات کے 5 نوجوان کو ا سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا ۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین نے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

شیئر: