Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست مخالف عناصر کا صفایا کردیا،اعزاز چوہدری

  واشنگٹن ...امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز احمدچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط اور موثر کارروائی شروع کی ہے۔ بڑے آپریشن کے بعد ریاست مخالف عناصر کا صفایا کردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے گزشتہ سات عشروں سے امریکہ کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی امن فوج میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے اور اہم شراکت دار ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان کے فعال کردار کو دنیابھرمیں سراہاگیاہے۔اعزازچوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امر یکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیئر: