Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیک کرنے کے چکر میں منگیتر کو کھو دیا

ریاض .... سعودی شہری نے ہر دلعزیز پروگرام پر پسندیدگی کے اظہار کے چکر میں اپنی منگیتر کو کھو دیا۔ ان دنوں ہیش ٹیگ پر استصواب رائے ہورہا ہے۔ موضوع ہے ”کن بنیادوں پر سماجی تعلقات ختم ہورہے ہیں، دولہا دلہن سے الگ ہورہا ہے، منگیتر اپنے مستقبل کے ساتھی سے چھوٹ رہے ہیں، ماں باپ اور بہن بھائیو ںکے تعلقات میں سرد مہری آرہی ہے“۔ سوشل میڈیا کے حاضر باش لوگوں نے اس حوالے سے عجیب و غریب واقعات ریکارڈ کئے ہیں۔ بہت سارے نوجوانوں کا کہناہے کہ سوشل میڈیا نے ہماری زندگیاں تبدیل کردی ہیں۔ ہر ایک کو دوسرے کی پسند ناپسند کا احترام کرنا ہوگا۔ تعلقات برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کو انسانوں کی کمزوری مانے بغیر بات نہیں بنے گی۔
 

شیئر: