Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ تاریخی مقامات کی نشاندہی پر 66سعودیوں کے لئے اعزاز

ریاض۔۔۔ سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے لاپتہ تاریخی مقامات کی نشاندہی اور تاریخی نوادر جمع کرانے والے قصیم کے 66شہریوں کا اعزاز کیا۔ مملکت کے آثار قدیمہ پر ہونے والے پہلے فورم میں اس کا اہتمام کیا گیا۔ اعزازی تقریب ریاض کے کنگ عبدالعزیز ہسٹاریکل سنٹر میں محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے منعقد کی۔ دوسری جانب واشنگٹن میں سعودی سفارتخانہ نے گزشتہ صدی کے پانچویں اور چھٹے عشروں کے دوران مقیم   ان 14امریکی شہریوں کو توصیفی اسناد پیش کی گئیں جنہوں نے سعودی نوادر ااپس کر دیئے تھے۔ امریکہ میں مملکت کے نائب سفیر سامی السدحان نے ان کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کیا۔ 
 

شیئر: