Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران امریکہ اسلحہ کا خریدار

ریاض ..... تہران نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران امریکہ سے فوجی سازوسامان خرید رہا ہے۔ اسلحہ کے سودے بھی ہوئے ہیں۔ ایران کو حال ہی میں فاضل پرزے اور ایندھن کے لوازمات امریکہ سے موصول ہوئے ہیں۔تہران نیوز نے کیہان لندن ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ برس ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے باوجود ایرانی فوج کو مہرآباد، بو شہر ، چار بہارکے فضائی اڈوں کی مرمت کیلئے سامان موصول ہوا۔ ایرانی فضائیہ میں موجود امریکی ہیلی کاپٹر اور بحریہ کو درکار اصلاح و مرمت کیلئے پرزے امریکہ سے موصول ہوئے۔

شیئر: