Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن اسمگل کرنے کی نئی کوشش ناکام

اسلام آباد....اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔ پاکستان ٹوڈے نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس نے مملکت جانے والے ایک پاکستانی مسافر کو اس وقت گرفتار کرلیا جب اسکے قبضے سے ایک کلوہیروئن برآمد ہوئی۔پاکستان ٹوڈے کا کہناہے کہ فضل وحید نامی اسمگلر سنتروں میں ایک کلو گرام ہیروئن چھپا کر سعودی عرب لیجارہا تھا۔

شیئر: